سید حسن نصراللہ کاخطاب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جنوبی لبنان کے ضاحیہ علاقے میں نشر ہورہاتھا ۔ اس خطاب میں سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کی نفسیاتی جنگ کاسد باب کرنے کی ضرورت پرتاکید کی ۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صہیونیوں کی نفسیاتی جنگ تینتیس روزہ جنگ سے شروع ہوئي ہے اور آج تک جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی نفسیاتی جنگ کبھی ختم نہیں ہوئي اور آج لبنان کے عوام کے خلاف اس جنگ میں شدت آچکی ہے ۔ یادرہے صہیونی ریاست نے 2006 میں لبنان پر 33 روزہ جنگ چھیڑی تھی جس میں اسے حزب اللہ کے جوانوں کے ہاتھوں شدید شکست ہوئي تھی ۔ اس بارےمیں سید حسن نصراللہ نے کہاہےکہ لبنانی عوام نے تینتیس روز تک صہیونی حکومت کی وحشیانہ گولہ باری بمباری اور صیہونی حملوں کے نتیجے میں بے گھرہونا برداشت کیا لیکن اسے ایسی شکست دی کہ وہ ہمیشہ یادرکھے گي ۔ انہوں نے صہیونی حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ تم نے ہمارے خلاف نفسیاتی جنگ کے تمام حربے استعمال کرلئے لیکن تمہيں شکست ہوئي اور ہماری قوم نے تمہارے مقابلے میں شجاعت پبات قدم اور پائداری اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صہیونی ریاست اپنی پے درپے ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی غرض سے بار بار فوجی مشقیں کررہی ہے ۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174622
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے عزاداران امام مظلوم علیہ اسلام سے خطاب کرتےہوئے کہا ہےکہ امریکہ اور صیہونی حکومت نئے سرے سے نفسیاتی جنگ چھیڑناچاہتے ہيں لیکن اس مرتبہ بھی انہيں کے مقدر میں شکست ہی لکھی ہے ۔